سری نگر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک کے درمیان طویل ملاقات ہوئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں مشترکہ جدوجہد شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،بھارت کے سابق وزیرخارجہ یشونت سنہا کی قیادت میں بھارتی وفد کی میر واعظ عمرفاروق اور سید علی گیلانی سے ملاقات پر بھی غورکیا گیا۔
میر واعظ عمر فاروق کی کئی دنوں سے جاری نظر بندی بھی آج ختم کردی گئی ہے ۔