امریکا میں سر جڑے ہو ئے بچوں کو کامیاب آپریشن کے بعد الگ کر دیا ہے۔ اب ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
13مہینے کے جاڈن اور انیاس نامی یہ دونوں بچے پیدائش کے وقت سر کے اوپری حصے سے آپس میں جڑے ہوئے تھے، جنہیں برونکس اسپتال میں 20گھنٹے کی طویل آپریشن کے بعد الگ کر دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ کنجوانڈ جڑواں بچوں کی بہت کم تعداد الگ کیے جانے کے بعد زندہ رہ پاتی ہے۔ لیکن ڈاکٹرز کے مطابق ان دونوں بچوں کے حالت آپریشن کے بعد بہتر ہے، جن کے والدین اب خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔