دیوانہ ” سے کیریئر کا آغاز کیا ، ان گنت کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، کئی نامور ہیروئنز کے ساتھ بطور ہیرو کام کر چکے ہیں
لاہور (یس اُردو ) کنگ خان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں 24 سال ہو گئے ، اس دوران شاہ رخ خان نے ہندی سینما میں خوب نام کمایا ۔ دلوں کے بادشاہ شاہ رخ خان بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں ۔ کنگ خان کو بالی وڈ انڈسٹری میں 24 سال ہو چکے ہیں ۔ ان کی پہلی فلم “دیوانہ ” 25 جون 1992 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے علاوہ رشی کپور ، دیویا بھارتی اور امریش پوری نے اہم کردار ادا کئے تھے ۔ فلم “دیوانہ” کے بعد تو جیسے ان پر فلموں کی بہار آ گئی اور جو بھی فلم کی ہٹ ثابت ہوئی ۔ “دل والے دلہنیا لے جائیں گے ” شاہ رخ خان کے کیرئیر کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے ۔ فلم “دل تو پاگل ہے” اپنے دور کی بہترین فلموں میں سے ایک مانی جاتی ہے ، اس کہانی نے مداحوں کے دلوں میں جگہ حاصل کی اور ساتھ ساتھ مادھوری اور کرشمہ کپور کے ساتھ شاہ رخ کی جوڑی کو بھی کافی سراہا گیا ۔ فلم “اوم شانتی اوم ” میں شاہ رخ خان نے دپیکا پڈو کون کے ہمراہ اداکاری کی جو بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئی تھی ۔ “اوم شانتی اوم ” ہندی سنیما پر بنائی گئی فلم تھی جس میں شاہ رخ نے ڈبل کردار ادا کیا تھا ۔ کنگ خان کی آخری آنے والی فلم “فین” ہے جس نے باکس آفس پر خوب بزنس کیا ۔ شاہ رخ خان کی کامیاب فلمیں ان گنت ہیں لیکن “جب تک ہے جان” ، “ڈان” ، “دیوداس” ، “کل ہو نا ہو” ، “ویر زارا” ، “چنائی ایکسپریس” ، “ہیپی نیو ائیر” ، “دل والے” نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا ۔ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اس وقت بھی اپنی نئی آنے والی فلم “رئیس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ہیں جو 2017 میں ریلیز ہو گی ۔