counter easy hit

آسٹریلیا میں سرپرائزڈنر،سیکڑوں افراد کی سفید لباس میں شرکت

Srprayzdnr in Australia

Srprayzdnr in Australia

میلبورن …….آسٹریلیا میں سر پرائزڈنر کا انعقادکیا گیا جس میں مہمانوں کوای میل کے ذریعے مخصوص مقام پر سفید رنگ کا لباس پہن کر آنے کی دعوت دی گئی۔
ڈائنر این بلینک نامی اس منفرد ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا سہارا لیا گیا جس کے بعدمقررہ وقت اور مقام پرسیکڑوں افراد سفیدرنگ کا سادہ لباس پہن کر جمع ہوگئے ۔آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والے اس ڈنر کا مقصد آپس میں مل بیٹھ کر خوشگوار وقت گزارنا تھا جس میں کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر سجاوٹ کی اشیاء اور بیٹھے تک کا انتظام سب کچھ سفید ہی سفید تھا جیسے چاروں طرف برف کی چادر بچھی ہوئی ہو۔واضح رہے کہ ڈائنر این بلینک کا آغاز1988میں پیرس سے ہوا تھا جہاں دوستوں نے عوامی مقام پر مل بیٹھنے کیلئے سفید ڈریس کوڈ کا انتخاب کیا جس کے بعد سے اب یہ ایک سالانہ ایونٹ بن چکا ہے اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے۔