کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی پولیس کے ایس ایس پی رائو انوار کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
واضع رہے کہ ایس ایس پی رائو انوار نے اپنی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پر دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے اور ان کے کارکنوں کے بھارت جا کر خفیہ ایجنسی ”را” سے تربیت حاصل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
رائو انوار نے اپنی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔