انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت کی، عمران خان اور طاہر القادری کی عدم حاضری پر انھیں اشتہاری ملزم برقرار رکھا گیا ہے ۔عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس کو دونوں ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2014ء کے حکومت مخالف دھرنوں کے دوران سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے مقدمے کی سماعت کی۔
ایف آئی آر میں نامزد عمران خان اور طاہر القادری ایک بار پھر پیش نہ ہوئے۔پولیس کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عصمت اللہ جونیجو ملک سے باہر ہیں، آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔عدالت نے عصمت اللہ جونیجو کو طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Ad: