پیرس (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی رہنما سلطانہ اصغر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنان کوسینٹ کے انتخابات کے لیے ٹکٹ انکی پارلیمانی تجربے اور جمہوری جدوجہد
کی بنیاد پر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی سا لمیت اور ترقیاتی کاموں کے لیے کام کیا ہے۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے چنیوٹ میں لوہے
اور تانبے کی دریافت کی تقریب پرصاف طور پر کہا ہے کہ یہ اثاثہ صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کاہے۔چنیوٹ کے ذخائر سے وطن عزیز کی دنیا بھر میں ایک پہچان ہو گی۔