کراچی میں اتوار پر سیاسی ریلیوں کا انبار ،ایم کیو ایم ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت بڑی سیاسی جماعتیں سڑکوں پر آگئیں،پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا آج بھی جاری ہے،چھٹی کے باوجود سڑکوں پر ٹریفک کا دبائو ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی کے حقوق لینے کے لیاقت آباد سے مزار قائد ک مارچ جاری ہے،صوبے کی حکمران جماعت پی پی کے جیالے پانی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے خلاف لیاری سے ریگل چوک تک آئیں گے۔ وفاقی حکمران جماعت ن لیگ سپریم کورٹ کے پاناما پر آنے والے فیصلے کے بعدوزیراعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے کار ساز سے پریس کلب تک ریلی نکال رہی ہے،وہاں پر پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا بھی کئی روز سے بدستور جاری ہے۔