کراچی………اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان بھر میں موجود اپنے صارفین کیلئے 24 گھنٹے دستیاب ریموٹ کارپوریٹ چیک پرنٹنگ کی سہولت متعارف کرادی ہے۔
اس سہولت سے صارفین دن کے کسی بھی حصے میں یا کسی بھی دن اپنی ہی عمارت میں بینک کے انٹرنیٹ پر مبنی عالمی ڈلیوری چینل اسٹریٹ ٹو چینل کے ذریعے چیک پرنٹ کر سکتے ہیں۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا یہ سلوشن مکمل طور پر خود کار ہے، جس میں سیکورٹی،کنٹرولز اور آڈٹ ٹریل خصوصیات موجود ہیں۔اس معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد ڈاڈا نے کہا کہ حال ہی میں متعارف کرائی گئی ویلیو ایڈڈ کلائنٹ سروس اختراعی مصنوعات کیلئے ہمارے عزم کا مظاہرہ ہے، جو صارفین کی کاروباری اور آپریشنل ضروریات کے عین مطابق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یہ پاکستان کا پہلا ٹرانزیکشن بینک ہے ،جو24 گھنٹے آن سائٹ چیک پرنٹنگ سہولت فراہم کررہا ہے۔