لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)گرمی کی شدت کے ساتھ ہی غیرمعیاری مشروبات کی فروخت جاری، املی ،آلوبخارے کا شربت،بادام کی سردائی کے سٹال سج گئے،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق گرمی کا آغازہوتے ہی غیرمعیاری مشروبات بھی فروخت کرنے والے لنگرلنگوٹ کس کرمیدان میں آگئے ہیں،املی آلوبخارے کا شربت،بادام اور چارمغزکا گھوٹا،لیمن سوڈا،سکنجبین وغیرہ کے نام سکرین اور کیمیکل ملے مشروبات فروخت کئے جارہے ہیں،املی آلوبخارے کے شربت میں املی آلوبکارہ کم اور برف زیادہ ڈال کر لوگوں کا گلاخراب کیاجارہاہے،جبکہ لیموں،جام شیریں کی سکنجبین فروخت کرنے والے بھی چینی کے بجائے سکرین استعمال کررہے ہیں لیکن چورمچائے شورکے مصداق ریڑھی پر لگے بینرپرسکرین ثابت کرنے والے کو ایک ہزارسے پانچ ہزارنقدانعام کا دعویٰ کیاجاتاہے،جبکہ غیرمعیاری اور غیرمعروف کمپنیوں کی آئس کریم قلفیاں اور برف کے گولوں کی بھی دھڑادھڑ فروخت کی جارہی ہیں ،تحصیل انتظامیہ اور ذمہ داراداروں کی خاموشی لوگوں خصوصاً بچوں کی صحت داؤپرلگی ہوئی ہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔