counter easy hit

قائمہ کمیٹی کا سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کی اجلاس میں عدم شرکت پربرہمی کا اظہار

Bank

Bank

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزارت خزانہ کے اعلی حکام کے دبئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کی وجہ سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں عد م شرکت ،کمیٹی کا سیکرٹری وزارت خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کی اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار برہمی، بے نامی ٹرانزیکشن سے متعلقہ بل اوررئیل اسٹیٹ کی ویلیوایشن سمیت دیگر تمام ایجنڈا آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔ بد ھ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ہی کمیٹی کی جانب سے وزیر خزانہ ، پارلیمانی سکرٹری ، سکریٹری وزارت خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا گیا، کمیٹی کے رکن سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے بل بھی پاس کروانا چاہتی ہے اور کود اجلاس مین شرکت بھی نہیں کر تی۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت خزانہ کی جانب سے بے نامی ٹرانزیکشن بل کے مسودے کی کاپی کمیٹی ارکان کو مہیا نہ کرنے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسی صورحال میں قانون سازی کا عمل مکمل نہیں ہو سکتا۔ کمیٹی نے قانون سازی سمیت تمام ایجنڈا آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دیا۔