ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )مجلس عزا بسلسلہ شہادت امام موسیٰ کاظم ؑ بر مکان حکیم سلامت علی شید ا مرحوم ریلوے روڈ ننکانہ منعقد ہوئی اختتام مجلس پر تابوت امام موسیٰ کاظم ؑ برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق مجلس عزا بسلسلہ 25رجب یوم شہادت ساتویں امام موسیٰ کاظم ؑ حکیم سلامت علی شیدا مرحوم، حاجی اکبر علی مرحوم ریلو ے روڈ ننکانہ کے گھر منعقد ہوئی جس میں خطیب ولائیت علی ؑ علامہ شرافت علی بٹ ، ذاکر اہلبیت سید علی رضا نے امام موسیٰ کاظم ؑ کے فضائل ومصائب بیان کیے انہوں نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم ؑ نے 55سال زندگی گزاری جس میں انہوں نے 34سال کی زندگی مختلف قید خانوں میں گزاری آپ کے 18بیٹے اور 19بیٹیاں تھیں سلام اس شہید پر جس کے بیٹے تھے مگر جنازہ مزدوروں نے اٹھایا سلام اس مظلوم پر جس کی بیٹیاں تھیں مگر جنازے پے رونے والا کوئی نہ تھا سلام اس بادشاہ پر جس کے زنجیر اس کے خون سے رنگین تھے اختتام مجلس پر تابوت امام موسیٰ کاظم ؑ برآمد ہوا جس میں عزاداران حسین ؑ نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے رہے جلوس ارشد علی بٹ ، عدیل قمر ، سید عمران حیدر زیدی ، ماتمی سالار طارق علی جن اور سلمان اکبر کی زیر سرپرستی میں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گولچکر امام بارگاہ قصر فاطمۃ الزہرہ ؑ میں رات گئے پہنچ کر اختتام پذیر ہوا اور بعد میں ملک پاکستان کی سا لمیت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔