counter easy hit

ستارے شادی کی صحیح عمر بتا سکتے ہیں

کسی قابل ماہر نجوم سے مشورہ لے کر جیون ساتھی کا انتخاب کامیاب زندگی کی بنیاد رکھ سکتا ہے

Stars can tell the right age of marriageدو لوگوں کے درمیان مضبوط رشتے کی بنیاد رکھنے اور خاندان کو آگے بڑھانے کا نام شادی ہے۔ شادی وہ خوبصورت رشتہ ہے جس میں صرف عورت اور مرد ہی نہیں بلکہ دو خاندان آپس میں جڑتے ہیں اورآغاز ہوتا ہے نئے رشتوں کا۔

برصغیر پاک و ہند میں شادی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ لڑکا لڑکی کو پسند کیے جانے سے لے کر مختلف رسوم تک کئی روز شادی کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس میں خاندان کے تمام افراد شرکت کرتے ہیں اور نئے جوڑے کو دعائیں دیتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں شادی کےلیے لڑکی اور لڑکے کا بالغ ہونا ضروری ہے اور اکثر شہری علاقوں میں بالغ افراد کی شادی کردی جاتی ہے۔ تاہم دیہی علاقوں میں اکثر کم عمرمیں بھی یہ فریضہ انجام دے دیا جاتا ہے۔

کچھ لوگ ستاروں کے علم پر اتنا زیادہ یقین رکھتے ہیں کہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اپنے ستاروں کا حال ضرور معلوم کرتے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کے نزدیک اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں آپ کے ستارے بتا سکتے ہیں کہ شادی کرنے کے لیے صحیح عمر کیا ہے۔
حمل

برجِ حمل سے تعلق رکھنے والے افراد بہت ذہین ہوتے ہیں اور ہر کام سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ شادی کرنے میں جلدی نہ کریں۔ 20 سال عمر ہونے کے بعد اور 30 سال سے پہلے پہلے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ اس طرح انہیں کبھی بھی اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہوگا۔

ثور
جن لوگوں کا برج ثور ہوتا ہے وہ کافی رومینٹک مزاج کے ہوتے ہیں اور شادی کےلیے ایسے افراد کا انتخاب کرتے ہیں جن کی ان سے جذباتی وابستگی ہوتی ہے۔ تاہم برج ثور سے تعلق رکھنے والے لوگ بہتر جیون ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں اور جب تک انہیں اچھا شریکِ حیات نہیں مل جاتا، شادی نہیں کرتے۔ ایسے لوگوں کےلیے عمر صرف ایک عدد کے سوا کچھ نہیں ہوتی لہٰذا ایسے لوگوں کو چاہیے کہ جب انہیں اپنے مزاج کے مطابق ساتھی ملے، اسی وقت شادی کریں۔

جوزابرج جوزا سے تعلق رکھنے والے اکثرافراد کوئی بھی فیصلہ کرنے میں تھوڑی مشکل کا شکار ہوتے ہیں، تاہم یہ لوگ شادی سے دور نہیں بھاگتے۔ ان لوگوں کو چاہیے کہ 30 سال کی عمر تک اپنا جیون ساتھی تلاش کرکے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔

سرطان
برج سرطان کے حامل افراد شادی کرنے کے ساتھ خاندان کو آگے بڑھانے میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ایک بار شادی کرنے کے بعد اپنے رشتے کو آخر عمر تک نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کےلیے شادی کی صحیح عمر 20 سال ہوتی ہے۔

اسد
برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا لائف پارٹنر منتخب کرنے کے معاملے میں خاصی احتیاط برتتے ہیں اور جب تک انہیں شادی کےلیے صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا، شادی نہیں کرتے۔ تاہم برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ 20 سے 30 سال کی عمرتک مناسب جیون ساتھی ڈھونڈ کر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں، اس طرح ان کی زندگی خوشگوار گزرے گی۔

سنبلہ
برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے افراد متوازن زندگی کے قائل ہوتے ہیں اور صرف ان ہی لوگوں سے شادی کرتے ہیں جن کے بارے میں وہ پوری طرح مطمئن ہوتے ہیں۔ 20 سال کی عمر کے بعد شادی کرنا ان لوگوں کےلیے ٹھیک رہتا ہے۔

میزان
برج میزان سے تعلق رکھنے والے افراد شادی کو ہمیشہ ایک ذمہ داری کے طور پر لیتے ہیں اور اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد کےلیے بھی شادی کی صحیح عمر 20 سال کے بعد ہوتی ہے۔

عقرب
برج عقرب سے تعلق رکھنے والے لوگ بہت محبت کرنے والے ہوتے ہیں لہٰذا جب آپ کو کوئی ایسا شخص مل جائے جس کے بارے میں آپ کو یقین ہو کہ یہ آپ کے لیے بالکل ٹھیک ہے، تب ہی اس سے شادی کرلیں۔

قوس
برج قوس سے تعلق رکھنے والے لوگ یکسانیت سے جلدی اکتا جاتے ہیں اور یہ لوگ ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ ایسے لوگ ذہنی طور پر تھوڑے بے چین ہوتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ جب تک شادی کےلیے مکمل طور پر خود کو تیار نہ کرلیں، شادی نہ کریں کیونکہ شادی بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔

جدی
قوس کی نسبت برج جدی سے تعلق رکھنے والے افراد شادی اوراس کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لوگ ایماندار اور رشتے نبھانے والے ہوتے ہیں لہٰذ انہیں چاہیے کہ 20 سال عمر ہونے کے بعد شادی کرلیں۔

دلو
برج دلوسے تعلق رکھنے والے افراد زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزارنا پسند کرتے ہیں اور ایسے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں جسے ان کی آزادی سے کوئی پریشانی نہ ہولہٰذا برج دلو کے حامل افراد کو جیسے ہی ان کےلیے صحیح پارٹنر مل جائے فوراً شادی کرلیں۔

حوت
برج حوت سے تعلق رکھنے والے افراد خوابوں کی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں اور بہت جذباتی ہوتے ہیں لہٰذا اپنی شادی اور مستقبل کے بارے میں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں ایسا جیون ساتھی ملے جس کی سوچ ان سے ملتی ہو۔ تاہم شادی کے بعد ان پر حقیقت آشکار ہوجاتی ہے کہ دنیا خوابوں میں رہنے کی جگہ نہیں لہٰذا ایسے افراد کوچاہیے کہ حقیقی دنیا میں رہنے والے افراد کو جیون ساتھی کے طور پر منتخب کریں اور صحیح جیون ساتھی کےلیے تھوڑا صبر کریں چاہے اس کےلیے انہیں زیادہ عمر میں ہی شادی کیوں نہ کرنی پڑے۔