راولپنڈی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غازی بروتھا ڈیم سے پانی لا کر راولپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کر دوں گا ، 20 ہزار نوکریاں دونگا ، ہمیں اپنی سرحدوں کی محافظ افواج پر فخر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے
جمعرات کی شام این اے 60 کے علاقے رحمت آباد مین یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیخ رشید نے کہا غریبوں کیلئے کچھ بڑا کام کرنا چاہتا ہوں تاکہ لوگ مرنے کے بعد بھی یا درکھیں ، عوامی مسائل کے حل کیلئے رحمت آباد میں بھی دفتر قائم کرونگا، تمام ریلوے اسٹیشنوں کے قریب فوڈاسٹریٹس اور کاروباری مراکز بنائینگے ، انہوں نے کہا کہ میں غریبوں کو بیس ہزار نوکریاں دو گا، میں عمران خان کے سو روزہ ایجندے کی تکمیل کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا، شیخ رشید نے کہا کہ اپنی فوج پر فخر ہے کیونکہ یہ فوج ہی اس ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے ، انہوں نے کہ راولپنڈی کی کچی آبادیوں میں بھی پانی ملے گا ، غازی بروتھاڈیم سے دو سو ملین گیلن روزانہ پانی پنڈی کیلئے حاصل کرونگا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیموں کی مہم کا آغاز کر کے بڑا کارنامہ انجام دیا ، بہت جلد عمران خان بھی یہ مہم شروع کرنیوالے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کوٹ ہہ کلاں کی ریلوے کی زمینیں خالی کروا کر دم لونگا ، بڑے بڑے پلازے ٹوٹ پھوٹ میں آئینگے ، میں طاقتور کو گردن اُٹھا کر چلنے نہیں دوں گا ، میں ہر کمزور کے ساتھ کھڑا ہوں ، عوام کا نمائندہ ہوں اور عوام کیلئے ہی میرا جینا مرنا ہے۔