ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی 12ویں چولستان جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا ہے جو 12 فروری تک جاری رہے گی۔ ریلی میں تین غیر ملکی اور تین خواتین سمیت 92 ڈرائیورحصہ لے رہے ہیں۔
ریجنل منیجر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب اشعر اقبال کے مطابق 12 ویں چولستان جیپ ریلی انٹرنیشنل حیثیت اختیار کر گئی ہے ۔ ریلی میں ایران، کینیا اور تھائی لینڈ کے تین ڈرائیور حصہ لے رہے ہیں۔ اس سال ریلی کا ٹریک 200 کلومیٹر سے بڑھا کر 450 کلومیٹر تک مقرر کیا گیا ہے۔ جیپ ریلی کے شرکا میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ ریلی کی 9کیٹیگریز ہیں جن میں جیتنے والوں کو 38 لاکھ روپے مالیت کے انعامات دیے جائیں گے ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے لئے 800 کے قریب آفیسرز اور جوان ڈیوٹیاں دیں گے۔ 11 فروری کو میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔