اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت گالم گلوچ کے سخت خلاف ہے یہ سلسلہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شروع کیا گیا۔
Started abusing series by the PMLN, Naeem ul Haq
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گالم گلوچ کے خلاف ہے، یہ سلسلہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شروع کیا گیا، حکومتی نمائندت تو اب سپریم کورٹ میں اپنے خلاف ممکنہ فیصلے پر دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، جس کی مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں گے۔ سپریم کورٹ سے بھی امید ہے کہ وہ سچ کے حق میں بہت جلد فیصلہ سنائے گی۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بے شمار سازشیں جاری ہیں، ہم تمام غلط باتوں پر قانونی چارہ جوئی کریں گے اور اگر انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو آواز بلند کرتے رہیں گے، ہمارا کام عوام میں آگہی پیدا کرنا ہے۔ ہم عوام کو اپنے خدشات اور سفارشات سے آگاہ کرتے رہیں گے اور کرپٹ کو کرپٹ ہی کہیں گے۔