جنوبی امریکی ملک پیرو میں واقع سابان قایا نامی آتش فشاں پہاڑ متحرک ہوگیا، جس کے بعد کئی ہزار فٹ کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاتے ہوئے دکھائی دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس پہاڑ سے18 روز قبل بھی دھواں اٹھنا شروع ہوا تھا، جس کی بلندی3500 میٹر تھی۔ واضح رہے پیرو میں ایک اور آتش فشاں ’اوبیناس‘ بھی متحرک ہو رہا ہے، جبکہ ملکی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے جب 2آتش فشاں ایک ساتھ متحرک ہوئے ہیں۔