counter easy hit

سال 2017 کا پہلا چاند گرہن شروع ہو گیا

پاکستان میں چاند کو گرہن لگنے کا عمل جاری ہے۔ گرہن صبح3 بج کر34 منٹ پر شروع ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کا پہلا جزوی چاند گرہن ہوگا، جسے پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔ صبح

Started the first lunar eclipse of Year 2017

Started the first lunar eclipse of Year 2017

5 بجکر44 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج ہوگا، جبکہ 7بجکر53 منٹ پر چاند گرہن اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستان سمیت امریکہ یورپ، افریقہ اور ایشیا میں چاند کے غروب ہونے کے وقت قدرت کے اس شاہکار عمل کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ رواں سال 2چاند گرہن اور 2سورج گرہن متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ زمین چاند اور سورج کے درمیان آجاتی ہے، تو چاند کو گرہن لگ جاتا ہے۔ چاند گرہن کے حوالے سے یہ بات بھی مشہور ہے کہ چاند گرہن کے دوران حاملہ خواتین باہر نہ نکلیں ورنہ بچوں پر اس کے برے اثرات بھی ہوسکتے ہیں۔ جبکہ اس بارے میں سائنس کہتی ہے کہ ایسا کچھ نہیں، یہ صرف وہم ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کے پیدائشی نقائص کا تعلق چاند گرہن سے نہیں، بلکہ ماں میں غذائی قلت سے ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح پانچ بج کر چوالیس منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہوگا جبکہ سات بج کر تریپن منٹ پر چاند گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website