آج وزیراعظم نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ سنایا جارہا ہے اور سب کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ پاناما کیس کے فیصلےکے تناظر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی سے کاروبار کاآغازہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس ابتدا میں ہی 1100 پوائنٹس گر گیا۔ معاشی تجزیہ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی نظریں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 117 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 25 اور 150 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 758 کی کم سطح کے درمیان دیکھا گیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 2 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 905 کی سطح پر بند ہوا۔ حصص بازار میں 6 ارب 32 کروڑ روپے مالیت کے 15 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔