محکمہ سوئی نادرن گیس کے زیر اہتمام ہفتہ تحفظ صحت و ماحولیات کا آغاز
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان کے سب سے بڑے محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ کے شعبہ ہیلتھ ،سیفٹی انوائر منٹ کے زیر اہتمام5روزہ ہفتہ برائے تحفظ صحت و ماحولیات منانے کا آغاز ہوگیا ھے۔ یہ خصوصی ھفتہ 18 فروری سے 22 فروری 2019 بروز جمعہ تک جاری رہے گا جس کا افتتاح جنرل مینجر سوئی گیس اسلام آباد ریجن محمد ظہور نےکیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر محمد نذیر۔ڈپٹی چیف انجینئر عاکف نور،ایگزیکٹئو انجینئر کاوش بخت،انجینئر ایچ ای سی عمر فاروق،انجینئر بلنگ عمر مصطفی و دیگربھی موجودتھے۔ اس موقع پر انہوں نے ریجن ہیڈکوارٹر میں مختلف شعبوں،کسٹمر کیئر سنٹر ۔شعبہ سٹور،میٹرنگ سروس لائن اور یو ایف جی سی کا دورہ کیا اور ملازمین کی طرف سے لگائے گئے سٹالز پر گئے اور حفاظتی اقدامات کےآلات کی انسپیکشن کی پروگرام پانچ دن تک جاری رہے گا جس میں مسلسل تحفظ پر مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ۔ملازمین میں مقابلے کرائے جائیں گئے، تقریری ۔صفائی کو قائم رکھنے۔سائٹس پر ورگنگ کرنے۔ پینٹنگ اور ماڈل بنانے کے مقابلے شامل ہوں گے۔
پہلے روز مقابلوں میں سوئی ناردرن کمپنی کےملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور اور دوران کام ممکنہ خطرات ، ہنگامی ایمرجنسی کی حالت میں ضروری اقدامات جن میں حفاظتی آلات کا فوری استعمال،خطرناک مواد اور کیمیکلز کے بارے میں آگاہی، آگ سے محفوظ رہنے کے فوری اورضروی طریقے اور ان کا بروقت استعمال کے بارے میں حفاظت کرتی ہے۔ اس موقع پر جی ایم سوئی گیس اسلام آباد ریجن محمد ظہور نے کہا کہ حکومت پاکستان وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی ہدیات پر قوانین اور کمپنی کی ہدایات کی مکمل پاسداری کے لیے ہر سال یہ ہفتہ منایا جاتا ہے۔تاکہ دوران کام کسی کی جان ۔ماحول اور املاک کونقصان سے بچایا جاسکے۔ سوئی گیس کمپنی ورکرز اپنی بہتری صلاحیتوں سے خطرات کو کم کرنے،آلودگی کو روکنے،وسائل کو محفوظ کرنے اور سوئی گیسکی تقسیم اور ترسیلی نظام اور سرگرمیوں پر قانون اور ضابطوں کے مطابق کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کے ساتھ لاکھوں صارفین منسلک ہیں کمپنی ان کے مفادات کی بھی محافظ ہے۔
ہفتہ منانے کا بنیادی مقصد اپنے ملازمین اورمنسلک ٹھیکیدارانکے ورکرز کی تربیت کرنا ہے تاکہ ان کی خدمات،کام کا معیارکمپنی پالیسی کے تابع رہے اور صارفین کے اعتماد کو قائم اور بحال رکھے۔ ہفتہ برائےتحفظ ،صحت اور ماحولیات کے افتتاح کے بعد جی ایم محمد ظہور افسران سوئی گیس کے ہمراہ سیفٹی سٹالز چیک کر رہے ہیں