پشاور میں سیوریج کے پانی میں پو لیو وائرس پھر متحرک ہو گیا ہے جس کی تصدیق کے بعد پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Starts the five-day anti-polio campaign in Peshawar
محکمہ صحت حکام کے مطابق شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج کے پانی کےنمونے لیے گئے تھے ۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوگئی کہ علاقے میں پولیو کا وائرس پھر متحرک ہو گیا ہے۔ انسدادپولیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔