رائس پروسسینگ پلانٹ مالکان بھی 60 لاکھ تک قرضہ لے سکتے ہیں ، اس اقدام سے نئے پراسیسنگ پلانٹس بھی کھلیں گے
کراچی : سٹیٹ بینک نے چاول کی صفائی کا نیا پلانٹ لگانے والوں کو 1 کروڑ 60 لاکھ روپے قرض دینے کا اعلان کردیا ۔ اگر آپ چاول کی صفائی کا کارخانہ یا رائس پروسیسنگ پلانٹ چلانے کا تجربہ رکھتے ہیں مگر سرمایا نہ ہونے کے سبب اپنا کام شروع نہیں پا رہے تو اب فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایسے تمام افراد کو قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق چاول کی صفائی کا نیا پلانٹ لگانے والوں کو 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کا قرض دیا جائے گا جبکہ رائس پروسیسنگ پلانٹ کے مالکان بھی 60 لاکھ روپے تک کا قرض لے سکتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کے اس اقدام سے جہاں مزید نئے رائس پراسیسنگ یونٹس کھلیں گے وہی روزگار میں اضافے کے کے ساتھ ساتھ چاول کی برآمدات کا حجم بھی 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا ۔