counter easy hit

اسٹیٹ بینک نے مختلف بینکوں کو کروڑوں ڈالرز کا جرمانہ کر دیا ، مگر کس بات پر۔۔۔؟ جانیے

State Bank fined billions of dollars to various banks, but at what point? Learn

کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے شیڈ ول فور میں شامل زیر نگرانی افراداور ان سے منسلک لوگوں کے کھاتے کھولنے اور پرانے کھاتے منجمد نہ کرنے پر مختلف بینکوں پر21 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانے عائد کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رواں سال اب تک مختلف بینکوں پر 21 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانے عائد کئے ان میں دس کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان بینکوں پر شیڈول فور میں شامل زیر نگرانی افراد اور ان سے منسلک لوگوں کے کھاتے کھولنے پر جرمانے لگائے گئے ہیں۔ان بینکوں پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے مشکوک افراد کے پہلے سے موجود اکاﺅنٹس بھی منجمد نہیں کئے۔ گزشتہ سال 8 بینکوں پر 34لاکھ ڈالر کے جرمانے عائد کئے گئے تھے۔ رواں سال کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں نے اپنے 168ملازمین کے خلاف ڈسپلنری ایکشن بھی لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں دہشت گرد عناصر کی مالی معاونت روکنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ حکومت دہشت گردوں کی مالی معاونت کا راستہ روکنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔مرکزی بینک کیطرف سے مشکوک افراد کی مالی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ اسٹيٹ بينک آف پاکستان نے کہا ہے کہ فارن کرنسی کی غیر مجاز خرید و فروخت اور منتقلی غیر قانونی ہے غیرقانونی زرمبادلہ کے کاروبار میں ملوث افراد یا ادارے کیخلاف کارروائی ہوگی۔اسٹيٹ بينک آف پاکستان نے عوام کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے محفوظ رکھنے کی مہم کا آغاز کردیا۔اسٹیٹ بینک نے غير قانونی فارن ايکسچينج آپريٹرز کو خبردار کیا ہے کہ فارن کرنسی کی غير مجاز خريد و فروخت اور منتقلی غير قانونی ہے اس لیے صرف مجاز بينکوں اور ايکس چينج کمپنيوں کو زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت ہے۔اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ غیر قانونی زرمبادلہ کے کاروبار میں ملوث افراد یا ادارے کیخلاف کارروائی ہوگی غیرقانونی کرنسی کے کاروبار حوالہ اور ہنڈی آپریٹرز کیخلاف کارروائی ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website