کراچی: اسٹیٹ بینک نے رواں برس کے لئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال کے لیے زکوۃ کا نصاب 38 ہزار406 روپے طے کیا گیا ہے، رواں سال زکوۃ کے نصاب میں 2 ہزار849 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق ملک بھر میں کام کرنے والے تمام شیڈولڈ بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹس کے حامل کھاتے داروں کے اکاؤنٹس سے یکم رمضان المبارک کو 38 ہزار406 روپے یا اس سے زائد رقم ہونے پر ازخود زکوٰة کی رقم منہا کرلی جائے گی تاہم خصوصی استثنیٰ کے حامل کھاتیداروں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال زکوۃ کا نصاب 35 ہزار557 روپے مقرر کیا گیا تھا۔