counter easy hit

اسٹیٹ بینک نے پاناما آئی ٹی کیلئے 3 نام بھجوا دیے

پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے3 نام سپریم کورٹ کو بھجوا دیے، ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کو ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کےنام موصول ہوگئے ہیں۔

State Bank were sent three names for Panama IT

State Bank were sent three names for Panama IT

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق نام گزشتہ روز بذریعہ کورئیر بھجوائے گئے، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانےکیلئے7 دن میں نام بھجوانے کی ہدایت کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق نیب، آئی ایس آئی اور ایم آئی کی جانب سے بھی مشترکہ ٹیم کیلئے نام موصول ہوگئے ہیں، متعلقہ اداروں سے موصول نام منظوری کیلئے پاناما بینچ کے ججز کے سامنے پیش کیے جائیں گے، پاناما بینچ کے جج صاحبان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لیے ناموں کی منظوری دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما بینچ کے رکن جسٹس اعجاز افضل بیرون ملک ہیں جو کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی گئے ہیں، ان کی واپسی 30 اپریل کو ہو گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website