counter easy hit

ضلع گجرات میں 143اور تحصیل گجرات میں 33سکولوں کو PEFکے حوالے کرنے کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں ہیں

state have been

state have been

گجرات ( صغیر احمد قمر )محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے بہتر رزلٹ نہ دینے والے سکولز کو پبلک سکولز سپورٹ پروگرام کے تحت پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن ( PEF) کو دینے کے حوالے سے دوسرا فیز سٹارٹ ہو چکا ہے پبلک سکولزسپورٹ پروگرام میں پنجاب بھر میں سینکڑوں جبکہ ضلع گجرات میں 143اور تحصیل گجرات میں 33سکولوں کو PEFکے حوالے کرنے کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں ہیں درخواستوں کی آخری تاریخ 10مئی 2016ء مقرر کی گئی ہے مذکورہ 143سکول PEFکے حوالے کرنے کے بعد محکمہ تعلیم ضلع گجرات کے بعد 350ٹیچرز سر پلس ہو جائیں گے واضح رہے کہ گورنمنٹ کے اس اقدام سے ایجوکیٹرز کی ہونیوالی نئی بھرتی کے بھی کینسل ہونے کا خدشہ ہے پبلک سکول سپورٹ پروگرام فیز 2میں تحصیل گجرات کے PEFکے حوالے کرنیوالے سکولوں میں گورنمنٹ سکول چانگا نوالی ، لاہوریاں ،بھنگر انوالہ ،میلو، سرخ پور ، قطب دین ، کوٹ میانہ ، گورسیاں ، سوہل کلاں ، نل پور ، چوباراں ، ملک پور ، صابووال ، ٹبی غوث ، جھیورانوالی ، ماجرہ ، چک گل ، لدھاں ، گورنمنٹ سی پی سی سکول نمبر 3جلالپور جٹاں ، موج دین ، سمیت 33سکولز شامل ہیں ، واضح رہے کہ پبلک سکولز سپورٹ پرو گرام فیز 1کے تحت جو سکول پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے حوالے کیے گئے ان میں داخلوں کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہو ا ہے ، اور عوامی و سماجی حلقوں میں فروغ تعلیم کے لئے اس اقدام کوسراہا ہے