لندن (ایس ایم عرفان طاہر سے) ریاست جموں و کشمیر کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، پاکستان کی گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی مہم جوئی درحقیقت بھارت کو جموں اور لدا خ کو صوبہ بنانے کا جواز فراہم کرنا ہے ، کشمیر کی تقسیم سے پاکستان اور بھا رت کو نقصان پہنچے گا دونوں ملکوں کا فائدہ اور دیرپا تحفظ صر ف اور صرف خود مختار کشمیر کے نظریہ پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے ، ترقی پسند لیڈر بابا جان کو پاکستانی حکومت اور مقتدر اداروں کی طرف سے دہشتگردی کی عدالت سے 40 برس کی سزا سنائے جانا سراسر ناانصافی ہے،کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان کو ریاست جموں و کشمیر کا حصہ تسلیم کرتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار قائد کشمیر و مرکزی چیئرمین یو کے پی این پی سردار شوکت علی کشمیری نے گلگت بلتستان کے حوالہ سے مقامی لائبریری میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیرانٹرنیشنل فرنٹ افضل طاہر ، صدر کشمیر فریڈم مو ومنٹ کونسلر غلام حسین ، صدر یو کے پی این پی برطانیہ راجہ عثمان کیانی ، صدر یو کے پی این پی یورپ سردار امجد یوسف، جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برطانیہ جمیل لطیف ، آرگنا ئزر یو کے پی این پی یورپ ثاقب رفیق ، آرگنا ئزر یو کے پی این پی برطانیہ سردار طا رق خان،چیف ایڈیٹر ہفت روزہ دی نیشن برطانیہ محمد سرور ، صدر عوامی ورکر پارٹی محمد منیب انور ، رہنما کشمیر نیشنل پارٹی برطانیہ ڈا کٹر شبیر چو ہدری ، تنویر الزماں سنیئر صحافی و تجزیہ نگار ، کونسلر عدالت علی ، اشفا ق انجم ، چو ہدری محمد دلپزیر رہنما پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر برطانیہ ، صا دق سبحانی سابق صدر عوامی نیشنل پارٹی برطانیہ،ذوالفقار احمد خان، اعجا ز پراچہ ، آفتاب خان، سعید خان، قمر خلیل ، شاہد محمود ، رازق شفیق ، سالک خان، محمد خلیل اشرف، محمد ذوالفقار احمد ، زرین سلیم، قدیر عباسی ، کشور حسین ، اختر کشمیری ، عبد السلام کیانی ، نجا ت بھٹی ، تنویر اعظم ، محمد ناصر ، اظہر حسین شاہ ، کامران یونس ، راجہ عبد الوہاب خان، سہیل تصدق، محمد سفیر خان، عمران خلیل، کامران اعظم،ساجد علی ، سردار شفیق ، زین العا بدین ، رانا شاہد راشد، آصف محمود، ذوالفقار خان،راجہ طا ہر خان، اسلام مرزا،نکیر احمد ، راجہ محمد عبا س ، انتخاب احمد ، یحییٰ ہا شمی ، یا سر سعید اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ سردار شوکت علی کشمیری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کی جغرافیائی تقسیم کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 1949 کو طے کردہ معائدہ کراچی کے تحت اس کا عارضی نظام و انہضام حکومت پاکستان کے زیر سائیہ کیا گیا تھا جسے آئینی طور پر حکومت پاکستان کبھی بھی اپنا صوبہ بنا نے کا حق نہیں رکھتی ہے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور تا ریخی طور پر اس میں شامل علاقوں کو پاکستان یا بھارت طا قت کے زریعہ سے اپنا حصہ نہیں بنا سکتے ہیں۔
اقوام عالم نے کشمیریوں کو یہ حق دیا ہے کہ وہ اپنی تقدیر اور مستقبل کا فیصلہ خود کریں چاہیں تو کسی ملک کے ساتھ الحاق کرلیں یا پھر آزاد اور خود مختار ریاست قائم کرلی جا ئے ۔ کشمیر کے اندر آر یا پار کوئی ایک بھی ایسی جما عت نہیں جو گلگت بلتستان کوکشمیر کا حصہ نہ ما نتی ہو ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست جمو ں وکشمیر کو مذہب یا کسی بھی تفریق کی بناء پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی طرف سے کشمیر کو تقسیم در تقسیم عمل سے گزارنے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں ۔ پاکستانی حکومت اور مقتدر اداروں کا خیال ہے کہ میرپور کو جہلم اور مظفرآباد کو ایبٹ آباد اور اسی طرح سے دیگر حصوں کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر قوم کو اپنی زبان اپنے کلچر اور اپنے علاقے کے مفادات کی حفاظت کا فطری حق حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گلگت سے تعلق رکھنے والے ترقی پسند لیڈر بابا جان اور انکے ساتھیوں کو اپنے حقوق کی خا طر آواز اٹھا نے پر دہشت گردی کی عدالت سے 40 برس کی سزا سنائے جانا عالمی انصاف کے خلا ف ہے۔
انہوں نے کہاکہ محب وطن کشمیری اپنے معاشی سماجی اقتصادی اور فطری حقوق کی بحالی تک اپنی جد وجہد جا ری رکھیں گے ۔ صدر کشمیر فریڈم موومنٹ کونسلر غلام حسین نے کہاکہ کشمیر کے متنازعہ حصوں کو کوئی بھی ملک زور زبردستی سے اپنے ساتھ شامل نہیں کرسکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے منصوبہ میں کشمیری قوم کے حقوق کو ملحوظ خا طر رکھا جا ئے ۔ چیئرمین انٹرنیشنل فرنٹ افضل طا ہر نے کہاکہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے سے سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کو نہیں بلکہ پاکستان کو خود اٹھانا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان اور بھا رت دونوں کشمیر پر سودے بازی کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ صدر یو کے پی این پی برطانیہ راجہ عثمان کیانی نے کہاکہ پاکستان اور بھا رت کشمیر کو کسی صورت تقسیم نہیں کرسکتے ہیں کشمیری قوم کو یہ حق حاصل ہو نا چا ہیے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔
صدر یو کے پی این پی یورپ سردار امجد یوسف نے کہاکہ پاکستان کو گلگت بلتستان کو اپناصوبہ بنانے سے روکنے کے لیے آزادکشمیر حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔صدر عوامی ورکر پارٹی محمد منیب انور نے کہاکہ کسی بھی قوم کے حق خو دارادیت پر ڈاکہ ڈالنا ایک مجرمانہ غفلت ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام کشمیری پارٹیوں کو ایک نقطہ پر متحد و منظم ہونا پڑے گا ۔ چوہدری محمد دلپذیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔تنویر الزماں نے کہا کہ پاکستان اور بھا رت دونوں کو ابھی تک یہ شعور و ادراک نہیں ہے کہ کشمیری کیا چا ہتے ہیں ۔کونسلر عدالت علی نے کہاکہ کسی قوم کے بنیا دی حقوق چھین کر اسکی آزادی پر سودے بازی کبھی بھی نہیں کی جا سکتی ہے ۔ اشفاق انجم نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے دیراور پر امن حل کے لیے اسکی جغرافیائی حدود اور شخصی آزادی کو مد نظر رکھا جائے ۔ اس موقع پر صادق سبحانی ، اعجاز پراچہ، آفتاب خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر چند اہم قراردادیں بھی پیش کی گئیں جنہیں اکثریت را ئے سے منظور کر لیا گیا۔