کراچی (جیوڈیسک) کریم آباد کے علاقے میں انتخابی کیمپ کے دورے کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 19 اپریل کو شاہراہ پاکستان پر جلسہ کرے گی
جبکہ عمران خان 18 اپریل کو کراچی پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ جناح گراونڈ میں شاہراہ پاکستان پر جلسے کا فیصلہ عوام کی آسانی کے لئے کیا گیا ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چاہیں تو جناح گراونڈ میں جلسہ کر سکتے ہیں لیکن جناح گراؤنڈ کے اطراف گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے شرکا کو مشکل ہو گی۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ متحدہ سمیت کسی جماعت سے جلسے کی کیلئے مدد نہیں مانگی۔۔