سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور )تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میں قائم ایڈمن آفس عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں،قانون سے نابلد عوام کی باآسانی دادرسی ممکن ہوچکی ہے ایڈمن آفیسر اے ایس آئی چاند بیگ، ہیڈ کانسٹیبل خرم شہزاد دوسرا عملہ تندہی سے کام کرکے مظلوموں کی دعائیں سمیٹ رہاہے تفصیل پنجاب حکومت کی طرف سے مختلف تھانوں میں ایڈمن آفسزکا قیام قبل تحسین اقدام خیال کیا جارہاہے جس سے عوام کی دادرسی میں پریشانیوں کا خاتمہ اورہر عام و خاص کی باآسانی قانون تک رسائی ممکن ہوئی ہے دوسرے تھانوں کی طرح سرائے عالمگیر سٹی تھانہ میں بھی ایڈمن آفس قائم ہوچکاہے جہاں ایڈمن آفیسر اے ایس آئی چاند بیگ، سینئر ایڈمن مستنصر،ہیڈ کانسٹیبل خرم شہزاد سمیت دیگر عملہ تندہی سے کام کررہاہے مختلف شکایات کے لیے تھانے میں آئے لوگوں نے بتایا کہ پہلے تھانے میں درخواست دینا مشکل ترین عمل تھا لیکن اب کسی بھی شکایت کی درخواست دینا آسان ہوگیاہے اور ناصرف خاص و عام بلکہ قانون سے نابلد عوام کی با آسانی دادرسی بھی ممکن ہو چکی ہے جس کے لیے ہم وزیر اعلی پنجاب اورمقامی آفیسرز کے لیے دعا گوہیں