ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ریلو ے اسٹیشن چوک سے غیر قانونی کار اسٹینڈ ختم کروایا جائے شہریوں کی ڈی سی او ننکانہ سے اپیل۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن چوک ننکانہ صاحب میں کھڑی ہونیوالی کاروں کے خلاف شہریوں نے ایک درخواست ڈی سی او ننکانہ کو ارسال کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن چوک میں جو ڈرائیور وں نے بلاوجہ کار اسٹینڈ بنا رکھا ہے اور سارا دن وہاں پر گاڑیوں کی بھیڑ رہتی ہے جس کیو جہ سے علاقہ مکینوں کو کاروبارکرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں چونکہ رہائشی گھروں میں موجود عورتیں اسی بازار کو آنے جانے کو استعمال کرتی ہیں جتنے بھی ڈرائیور ہیں وہ گاڑیاں کھڑی کرکے راستہ روکے رکھتے ہیں ان کی وجہ سے مرد ، خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ڈرائیور حضرات رات گئے تک وہاں پر بہیودہ مذاق اور اونچی آواز میں قہقے لگاتے اور گانے سنتے ہیں جس سے گھروں میں موجود خواتین اور بچے جو سکول کا ہوم ورک کرتے ہیں ان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مکینوں نے ڈی سی او ننکانہ سے اپیل کی ہے کہ اس غیر قانونی کار اسٹینڈ کو ختم کیا جائے تاکہ علاقہ مکین سکون سے زندگی بسر کرسکیں۔