لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی،لیڈی ڈیانا کے مرنے کے 20 برس بعد ان کی یاد میں مجسمہ بنانے کا حکم جاری کردیا گیا۔

Statue, of, Lady, Diana, ordered
شہزادی ڈیانا کے بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نےاپنی والدہ کی یاد میں مجسمہ بنانے کا حکم دیا ہے۔مجسمہ لیڈی ڈیانا کی سابقہ رہائش گاہ کنزنگٹن محل میں تعمیر کیا جائے گا۔اس منصوبے پر کام جلد شروع ہو نے کا امکان ہے۔مجسمہ کی تعمیر کی برطانوی ملکہ نے بھی حمایت کی ہے ۔واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا 1997 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔








