دلوں میں گھر کرنے والی پاکستان کی وہ 4 عظیم شخصیات جواب ہم میں نہ رہیں لیکن ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا وہ شاید کبھی بھی پورا نہ ہوسکے۔
رواں سال جون میں ہم نے معروف قوال امجد صابری کو کھویا جب کہ اگلے ہی ماہ جولائی میں بابائے خدمت عبدالستار ایدھی ہم سے بچھڑ گئے اور اب نعت خواں و مبلغ جنید جمشید بھی طیارہ حادثے کے نتیجے میں خالق حقیقی سے جاملے۔ ان تینوں شخصیات نے ملک کی خدمت کرکے اپنے شعبوں میں بہت نام بنایا۔
شہر قائد میں امن و امان کی ابتر صورتحال نے امجد صابری جیسی شخصیت کو ہم سے جدا کردیا، 22 جون کو کراچی میں دہشت گردوں نے معروف قوال امجد صابری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ امجد صابری کو محبتوں، دعاؤں، آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں ان کے والد غلام فرید صابری کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔امجد صابری تمام بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ ہونہار تصو٘ر کیے جاتے تھے جب کہ قو٘الی اور گائیکی کو لے کر بھی سب ان کے معترف تھے۔ قتل کیے جانے سے چند گھنٹے قبل امجد صابری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں جو نعت پڑھی اس نے سیٹ پر موجود تمام لوگوں سمیت لاکھوں ناظرین کو بھی اشکبار کر دیا تھا۔