طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ معاشرتی انتشار اور ذہنی تناؤ ہے۔
لاہورمیں میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کے سیمینار میں طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ذہنی امراض کی ایک بڑی وجہ معاشرے میں رابطوں کا فقدان بھی ہے۔ ذہنی امراض کا بس ایک حل یہ بھی ہے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھا جائے بڑھتی ہوئی دوریاں ختم کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتر زندگی کے لیے بہتر ذہنی صحت بے حد ضروری ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ صحت کے لیے زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کرے۔