اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان میں امریکی اتحاد نیٹو کے ترجمان نے افغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ نیٹو کے ترجمان سٹیفونو پونٹی کوروو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نیٹو پاکستان اور افغانستان کی طرف سے افغان امن عمل کی حمایت میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہاکہ ہم تمام علاقائی فریقین پر زور دیتے رہیں گے وہ افغانستان کی مستقل بحالی کے عمل کی حمایت کریں۔ دریں اثنا نیٹو کے ترجمان سٹیفونو پونٹی کوروو نے افغانستان کی جمعیت اسلامی افغانستان کے راہنما صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے متحدہ اور پرامن افغانستان کیلئے مشترکہ کوششوں پراتفاق کیا۔ ترجمان نے کہا کہ نیٹواتحاد افغان امن کا مضبوط حامی ہے۔اس موقع پر جمعیت اسلامی کے راہنما صلاح الدین ربانی نے ملقات کو انتہائی تعمیری قرار دیا اور کہا کہ انھوں نے جاری افغان امن عمل میں تمام فریقین کی طرف سے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔
Encouraged by @DrabdullahCE visit to Pakistan. @NATO supports #Afghanistan
🇦🇫 and #Pakistan strengthening their ties in support of the #AfghanPeaceProcess and & calls on all regional actors to support Afghanistan’s long-term stability’ – @pontecorvoste
Good meeting with @SalahRabbani
yesterday. I echo his view that a united, inclusive Republic
🇦🇫 @SalahRabbani
· 23h
Had a good meeting today with NATO’s Sr Civilian Rep.@pontecorvoste. We discussed the ongoing peace efforts. I explained Jamiat’s position on the peace talks and reiterated that an inclusive process with sincere efforts from all stakeholders is crucial for progress in the talks.