جوہانسبرگ…… جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے اور انگلینڈ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں شرکت کے لئے پر امید ہیں۔اسٹین انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ڈربن ٹیسٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے لیکن اب انہوں نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل اپنی فٹنس کو ثابت کرنے کیلئے وارم اپ میچز کھیلنا شروع کر دیئے ہیں۔توقع کی جا رہی ہے کہ وہ تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔ واضح رہے کہ اسٹین دورہ بھارت کے دوران بھی پہلے ٹیسٹ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہو کر آخری تین میچز سے باہر ہو گئے تھے۔