اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اپنا ایک اور وعدہ پورا کرنے کے قریب، جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کے لیے جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں صوبائی سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان ، جنوبی پنجاب کو الگ صونہ بنانے کے عملی اقدامات کا باقاعادہ آغاز کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیرِ خاص افتخار درانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے جلد سے جلد ملتان میں صوبائی سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مسائل کے حل کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے ہی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے جو وعدے کیےتھے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی کفایت شعاری مہم کا اعلان کیاتھا جس پر وزیراعظم بننے کے بعد انہوں نے عمل درآمد شروع کردیا اور اب وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نےاعلان کیا ہے کہ حکومت وقت نے 147ملین روپے کی بچت کی ۔سابق دور میں قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کیاگیا لیکن اب وزیراعظم عمران خان غریب لوگوں کی بھلائی کے لیے فیصلے کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ذاتی مہمانوں کا خرچہ وزیراعظم عمران خان خود برداشت کرتے ہیں اور حکومت کے 100روزمکمل ہوتےہی عوام کو کارکردگی بتائیں گےاور مایوس نہیں کریں گے ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے انتخابات سے قبل یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب سمیت ملک میں نئے صوبے بنائی گی۔ اب تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کا باقاعدہ طور پر آغاز کردیا ہے۔