counter easy hit

اب بھی کوئی عثمان بزدار کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ہے۔۔

Still there is no Uman Bucharar puppet minister.

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا افتتاح کریں گے۔ جو 10 نومبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، اور وہ پناہ گاہوں کی تعمیر کامنصوبہ مکمل ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں پناہ گاہوں کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے ، عثمان بزدار آج ریلوے اسٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا افتتاح کریں گے۔ یاد رہے 10 نومبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ،شیلٹر ہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے اور اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شیلٹر ہوم آسمان تلے رات بسر کرنے والے افراد کے لیے بنایا جا رہا ہے، یہ اقدام فلاحی ریاست کی جانب سے پہلا قدم ہے جو اٹھایا گیا۔ بعد ازاں رواں سال کے شروع میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والوں کے لیے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح اور بھلائی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ خیال رہے لاہور کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارتےہیں اور اکثریت کو بنیادی سہولتوں اور ابتدائی طبی امداد کے لیے موزوں جگہ درکارہوتی ہے، منصوبے کا مقصد بے گھر کی عزت نفس بحالی اور ضروریات پوری کرنا، محفوظ جگہوں کی تعمیراور بے گھرافراد کو لاحق خطرات کم کرنا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website