شیو سینا نے دھمکایا ،انتہا پسندوں نے طوفان مچایا لیکن سلمان خان نے جوکہا وہ سب کی زبان پر آیا ،سلمان خان کی آواز سے آواز ملانے والوں کی فہرست بڑھ گئی ۔
بجرنگی بھائی جان کے دبنگ بیان کے بعد اوم پوری بھی میدان میں آگئے،انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو واپس جانے کا کہنا غلط ہے ، وہ خود 6 بار پاکستان جا چکے ہیں ۔
ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے بھی سلمان خان کی حمایت کی اور اپنے زوردار بیان میں کہا کہ دہشتگردی کو ختم کریں مذاکرات اور امن کو نہیں، کچھ لوگوں کے اقدام کی بنیاد پر سب کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔
اسی طرح کرتی سین، ایوشمان کھرانا ، سدھیر مشرا نے بھی سلمان خان کے بیان کی حمایت کی ،صرف بالی ووڈ ہی نہیں سیاسی میدان سے بھی سلمان خان کو ہم آوازمل گئے۔
کانگریس کے رہنما ویرا پا نے بھی کہا کہ فنکار صرف فنکار ہوتا ہے ،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سیکرٹری سیتا یچوری نے بھی کہا کہ فن اور کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے