پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، کاروبار کےدوران ایک موقعے پر ہنڈرڈ انڈیکس 264 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 900 کی سطح تک پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز حصص بازار میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے ۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 264 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 48 ہزار906 کی سطح تک پہنچ گیا ۔معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ٹی بلز میں کٹ آف ایلڈ میں 3 سے 4 بیسز پوائنٹس کمی سے شرح سود بڑھنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے شئیرز کی خریداری دیکھی جارہی ہے ۔