ساڑھے نو سو سال قدیم لڑائی کی تمثیل کاری کیلئے دو ہزار نوجوانوں نے زرہ بکتر پہن کر حصہ لیا
ہیسٹنگز: برطانیہ کے شہر ہیسٹنگز میں سج گیا لڑائی کا میدان ، زرہ بکتر پہنے فوجیوں نے تلوار بازی اور گھڑ سواری میں خوب مہارت دکھائی ، اس تاریخی لڑائی کی تمثیل کاری کی گئی ۔ برطانیہ کے علاقے ہیسٹنگز میں ساڑھے نو سو سال پہلے ہوئی لڑائی کی تمثیل کاری کی گئی ۔ سر پر خود جسم کو زرہ بکتر میں چھپائے جنگجوؤں نے جنگی مہارت دکھائی ۔ ایک دوسرے کو زیر کرنے کی کوشش میں لڑائی کے مختلف گُر استعمال کئے ، اس تقریب میں دو ہزار سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا ۔ یہ تقریب ہر سال برطانیہ کے ڈیوک ولیم آف نارمنڈی کی اُس تاریخی فتح کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے جب انہوں نے ہیسٹنگز کی لڑائی میں کنگ ہیرالڈ کو شکست سے دو چار کیا تھا ۔