سٹاک ہوم (کاشف عزیز سے) سویڈن میں پاکستان کی ثقافت کے فروغ کے لیےاور خصوصا سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی فیملیز اور بچوں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کے لیے 2 اگست بروز اتوار کو دن 1 بجے سے لے کر شام 7 بجے تک بمقام ھلندا میں بسنت میلہ کا اھتمام کیا جائے گا۔
اس بسنت میلہ میں پتنگ بازی کے علاوہ مزاخ اور مستی سے بھرپور پروگرامز ھوں گے جبکہ سویڈن کے مشہور سنگرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور نغمے پیش کریں گے۔ پاکستانی ثقافت کے فروغ کےلیے پاکستانی مصنوعات اور کھانوں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
عورتوں اور بچوں کی دلچسپی کے لیے رسہ کشی اور میوزیکل چئیر کا مقابلہ کا انعقاد کیا جائے گا اور جیتنے والی ٹیم کو کیش انعمات دیے جائیں گے۔ بسنت میلہ میں سفارت خانہ پاکستان سے سفیرمخترم عزت ماب جناب طارق زمیر صاخب اور منسٹر سفارتخانہ نجیب درانی صاخب کے علاوہ سویڈش اور غیر ملکی مہمان بھی خصوصی شرکت کریں گے۔
بسنت میلہ کی آ رگنائیزنگ کمیٹی کے مطابق سویڈن سٹاک ہوم میں اس سال گیارویں بسنت میلے کااھتمام کیا جائے گااور گزشتہ سالوں کی طرخ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ھوے سویڈن میں پاکستانی برادری کی تفریخ اور پردیس میں پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لیے ایک عظیم الشان اور یادگارمیلہ کا اھتمام کیا جائے گااور سٹاک ہوم سویڈن میں پہلی بار اس بسنت میلہ کی لائیو کوریج کی جائے گی اور آن ائیر چلایا جائے گا جس کے لیے آئی دیسی سویڈن میڈیا گروپ کی خدمات خاصل کی گئی ہیںں۔
اس بسنت میلہ کی لائیو کوریج کو آپ (آئی دیسی ڈاٹ ایس ای سلیش چینل) کے زدیعہ براہےراست سویڈن سمیت پوری دنیا میں دیکھ سکتے ھیں۔ مزید بسنت میلہ بارے معلومات کے لیے خواجہ مقصود صاخب سے اس نمبر پر 0709236589 رابطہ کیا جا سکتا ھے۔