سوئیڈن کے دارلحکومت اسٹا ک ہو م میں رنگا رنگ فیشن ویک کاآغاز ہوگیا ہے، جس میں معروف ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔
3 دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے دوران موسم سرمااورخزاں کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن متعارف کروارہے ہیں۔ فیشن ویک کے دوران خوبصورت خواتین اور مردماڈلز معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیر رہے ہیں۔ جنوری29 سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 3روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 31جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔