سرینگر: 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے تباہ کر دئیے تھے جس میں ایک بھارتی پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔
ہلاک پائلٹ کی بیوہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ میری زندگی تھا ہے اور رہے گا۔کل کسی اور کے گھر سے جوان گیا تھا آج میرے گھر سے گیا ہے اور کل کو کسی اور کے گھر سے جائے گا۔بھارتی پائلٹ کی بیوی نے سوشل میڈیا پر جنگ لڑنے والوں کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میری فیس بک پر جنگ لڑنے والوں سے درخواست ہے کہ سوشل میڈیا پر جنگ لڑنا بند کر دیں اگر اتنا ہی جوش ہے تو فوج میں بھرتی ہو جاؤ اور پھر دیکھو کہ کیا ہوتا ہے کیونکہ ایسی باتوں میں کچھ نہیں رکھا۔
بھارتی پائلٹ کی بیوہ نے مزید کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے۔آپ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ جنگ میں کتنا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اپنے شوہر کے ساتھ بہت ساری یادیں تھیں۔ ہمارا پورا گھر ان پر منحصر تھا۔میری ان سے آخری بار بات 26 فروری کو ہوئی تھی انہوں نے مجھے کہا تھا کہ شام کو بات کریں گے. جبکہ دوسری جانب ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے. جس میں پاک فوج کے جوان شہید ہوگئے ہیں۔جب کہ جوابی کاروائی میں بھارتی اہلکار بھی مارے گئے۔اب سے کچھ دیر قبل بھارت کی جانب سے ایل او سی پر شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔ پاکستان نے امن کی خاطر خیرسگالی جذبے کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیا ہے۔ بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ تاہم بھارتی پائلٹ کی رہائی کے ساتھ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔