وزیراعظم کے مشیر امیرمقام نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں بار بار ترقی کا راستہ روکا گیاہے ۔عوام بہترین جج ہیں، کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے ۔
سوات کے ودودیہ ہال میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت سوات یونیورسٹی کے 107 طلبہ وطالبات میں وزیراعظم کے مشیر نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے، اس موقع پر خطاب میں انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وویمن یونیورسٹی اور انجینئر نگ یونیورسٹی کے قیام پر کا م جاری ہے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور وزیراعظم نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،3 لاکھ طلبہ و طالبات میں 25 ارب روپے کے لیپ ٹاپ تقسیم ہورہے ہیں۔