بارسلونا( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن سپین کے سینئر نائب صدر چوہدری افضال احمد وڑائچ کے پروکسم سٹور سانت فلیو کا افتتاح سانت فلیو کی ڈپٹی میئر لوردس اور سوشلسٹ پارٹی کی سینئر رہنما لور دس بوریی نے کیا. اس افتتاحی تقریب میں حافظ عبدالرزاق صادق سابق امیدوار کتلان پارلیمنٹ سپین . مارگریتا کمرشل کونسلر . خوان انسوا ڈائریکٹر فرانکیسیا گروپ میکیل. خوسے انتونیو ڈائریکٹر کمرشل پروکسم گروپ . راجو الیگزینڈر صدر مسلم لیگ ن سپین. ایاز عباسی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین. شاہد لطیف گجر. اشرف مغل. مہر بلال .محمد ثاقب. شیراز نوید گوندل. محمد مہتاب ثاقب. رفاقت علی. ساجد عمران. فہد افضال وڑائچ نے بھی شرکت کی،اس موقع پر دوست احباب نے انہیں اس ترقی پرمبارک باد دی