گجرات (علی بھٹی +مرزا شوکت سے)علاقہ بھر میں تجاوزات کی بھرمار ، پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ، انتظامیہ کا آپریشن صرف کاغذوں تک محددو اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔ علاقہ کی عوامی وسماجی حلقوں کی دہائی ، انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث علاقہ کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات مافیا نے قیضہ جمالیا ، تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ، تجاوزات کی وجہ سے طلباء وطالبات اور رہ گیروں اور خریداری کے لیے آنے والوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرناپڑرہا ہے ، تجاوزات مافیا نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے کئی کئی فٹ اپنی دوکانوں سے آگے دوکانیں سجارکھی ہیں ، ٹی ایم اے کی طرف سے تجاوزات کے خلاف آپریشن صرف کاغذوں تک محددو ہو کر رہ گیا ہے ، آپریشن کے دوران ٹی ایم اے عملہ اپنوں کو نوازنے اور غربیوں کو مارنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں ، اگر کوئی منتھلی یا کھانے پینے کی اشیاء دے دے تو ان کے خلاف کاروائی نہیں جاتی ، علاقہ کی عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے