سمندری طوفان میکنو آج شام یا رات میں یمن اور عمان کی ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہےجبکہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب جنوب مغرب میں موجود سمندری طوفان میکنو گوادر سے 1436 کلومیٹر اور کراچی سے 1700کلومیٹر دور ہےاور جمعہ کی شام یا رات کو یہ سمندری طوفان یمن اور عمان کی ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران 150سے160کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہے۔ سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔