اسلام آباد(یس اردو نیوز) اسلام آباد انتظامیہ کا پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس جلسے کا نرالہ اجازت نامہ ،پروگرام میں سیاسی تقاریر پر پابندی ہو گی۔ اجازت نامے کی منفرد شر ط جلسے میں شرکت کرنے والوں کے نام پہلے سے پولیس اسٹیشن کو دینے ہوں گے۔ شرط۔شرائط میں سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری بھی منتظمین پر ڈال دی گئی۔سیکیورٹی کا معیار عالمی تقاضوں سے کسی طور کم نہ ہونے کی بھی شرط۔پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس جلسے کے منتظمین شرائط دیکھ کر حیرانمضحکہ خیز شرائط دیکھ کر چند دن پہلے کی صورتحال یاد آ گئی۔ مصطفی نواز کھوکھرجلسے میں سیاسی تقاریر نہیں ہوں گی تو کیا پکوڑے بیچیں گے۔ مصطفی نواز کھوکھرہزاروں کارکن شریک ہوں گے، ان کے نام پہلے سے کیسے بتا دیں۔ مصطفی نواز کھوکھر۔پیپلز پارٹی نے پریڈ گرائونڈ جلسے کے لیئے قانونی تقاضوں کو اہم سمجھا۔ مصطفی نواز کھوکھر مگر لگتا ہے اسلام آباد انتظامیہ کو قانون پسند سیاسی جماعتیں پسند نہیں۔ مصطفی نواز کھوکھر۔کھلی چھٹی صرف فیض آباد دھرنے جیسوں کو ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر۔پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس جلسہ 5 دسمبر کو پریڈ گرائونڈ میں ہوگا۔