counter easy hit

گلیوں میں سوئی گیس پائپوں کو ڈالنے کے بعدصحیح طریقے سے پر نہ کرنے پر ٹی ایم اے کے خلاف شہریوں کا احتجاج

Street protests

Street protests

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں سوئی گیس پائپوں کو ڈالنے کے بعدصحیح طریقے سے پر نہ کرنے پر ٹی ایم اے کے خلاف شہریوں کا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے دوران ننکانہ شہر اور گردو نواح میں سوئی گیس کے پائپوں کو ڈالنے کیلے محکمہ نے ٹی ایم اے کے چارجز ادا کر کھدا ئی کی اور پا ئپ ڈالنے کے بعد اسے اچھی طرح پُر نہ کیا جس سے جگہ جگہ کھڈے بن گے بارش اور گٹروں کے ابلنے سے پانی ان کھڈوں میں جمع ہو جاتا ہے ۔ان سے گزرنے والے مو ٹر سائیکل سواراکثر حادثات کا شکار ہو چکے ہیں ۔ علاوہ ازیں مٹی و دھول اڑنے سے قریبی رہائشی سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔ شہریوں نے پریس کلب کے صحافیوں سے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی اور اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ ذیب حسنین سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے