اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا ایک سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ کنٹرول لائن سمیت مختلف مسائل کے باعث پاکستان اور بھارت میں تناؤ اور کشیدگی رہتی ہے۔
ہم عالمی سیاست اور اقتصادیات میں ہونے والی مسلسل تبدیلیوں کے دور میں رہ رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کے عدم توازن سے خطے کے حالات خراب ہوں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت میں توسیع غیر جمہوری ہو گی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت کا میڈیا پر بہت چرچا رہا۔ امریکی صدر کے دورہ بھارت اس وقت ہوا جب پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ اوباما کے بھارت کے دورہ سے قبل جان کیری اسٹرٹیجک مذاکرات کے لئے پاکستان آئے تھے۔